ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیرو مودی کے سمندر محل پر ای ڈی کا چھاپہ، کروڑوں کے زیورات، گھڑیاں ضبط

نیرو مودی کے سمندر محل پر ای ڈی کا چھاپہ، کروڑوں کے زیورات، گھڑیاں ضبط

Sat, 24 Mar 2018 21:22:53    S.O. News Service

ممبئی،24؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو تقریبا 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی کی رہائش گاہ سمندر محل پر چھاپہ مار کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کروڑوں روپیے کی پینٹنگ، زیورات اور گھڑیاں ضبط کیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس معاملہ میں اب تک 7666 کروڑ روپیے کا سامان ضبط کر چکا ہے۔ای ڈی نے آج بتایا کہ سمندر محل سے متعدد قیمتی پینٹنگ، زیورات اور قیمتی گھڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ای ڈی نے 15 کروڑ روپیے کے زیورات،1.40 کروڑ روپیے کی گھڑیاں اور امرتا شیرگل، ایم ایف حسین اور کیکے ہیبر جیسے معروف پینٹنگ آرٹسٹوں کی 10 کروڑ روپیے کی پینٹنگ ضبط کی ہے۔گذشتہ ماہ 23 فروری کو ای ڈی نے نیرو مودی اور اس کی کمپنیوں کی 21 غیرمنقولہ املاک ضبط کی تھیں جن کی قیمت 523.72 کروڑ روپیے ہے۔ نیرو مودی کیعلی باغ کے فارم ہاؤس،سولر پاور پلانٹ، احمد نگر میں 135 ایکڑ زمین اور ممبئی اور پونے میں رہائش اور دفتر کی املاک کو ضبط کیا گیا ہے۔


Share: